برطانیہ میں مستقل رہائش کی درخواستوں میں 18 فیصد اضافہ

مستقل رہائش ملنے کے بعد برطانیہ میں غیر معینہ مدت تک رہنے کی اجازت حاصل ہو تی ہے،رپ]ورٹ

ہفتہ 2 مئی 2026 16:55

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) برطانیہ میں مستقل رہائش حاصل کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جون 2025 میں ختم ہونے والے سال کے دوران 163,353 سیٹلمنٹ گرانٹس جاری کی گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 18 فیصد زیادہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2018 کے بعد سے سیٹلمنٹ گرانٹس میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے تاہم 2025 کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون)میں اس شرح میں معمولی کمی بھی نوٹ کی گئی۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق 39,946 گرانٹس ایسے افراد کو دی گئیں جنہیں پناہ گزین، انسانی تحفظ یا خصوصی بنیادوں پر رہائش حاصل تھی، خاندانی بنیادوں پر 45,170 افراد کو مستقل رہائش دی گئی جو مارچ 2014 کے بعد دوسری بڑی سالانہ تعداد ہے جبکہ ورک روٹ کے تحت 59,766 گرانٹس اور 18,471 گرانٹس دیگر کیٹیگریز میں شامل افراد کو دی گئیں۔ماہرین کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ معیار پر پورا اترنے والے افراد ہی ان گرانٹس کے اہل ہوتے ہیں۔سیٹلمنٹ گرانٹ ملنے کے بعد افراد کو برطانیہ میں غیر معینہ مدت تک رہنے کی اجازت حاصل ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :