یورپی ممالک کو اپنی سلامتی کیلئے زیادہ ذمے داری خود اٹھانی ہو گی، جرمن وزیرِ دفاع

ْآئندہ تمام مشنز کے لیے ہم اپنے اتحادیوں اور گروپ فائیو کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے،بیان

ہفتہ 2 مئی 2026 16:55

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) جرمن وزیرِ دفاع بورس پسٹوریئس نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو اپنی سلامتی کے لیے زیادہ ذمے داری خود اٹھانی ہو گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپ بالخصوص جرمنی میں امریکی افواج کی موجودگی امریکا اور ہمارے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

بورس پسٹوریئس کا کہنا تھا کہ امریکا کے جرمنی سمیت یورپ سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا امکان پہلے ہی تھا۔انہوں نے کہا کہ جرمنی مسلح افواج میں اضافہ کر رہا ہے، مزید ساز و سامان زیادہ تیزی سے خرید رہا ہے، مزید انفرااسٹرکچر تعمیر کر رہا ہے۔جرمن وزیرِ دفاع کا یہ بھی کہناتھا کہ آئندہ تمام مشنز کے لیے ہم اپنے اتحادیوں اور گروپ فائیو کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :