گ*پی ٹی اے نے ملک کے 21 اضلاع میں انٹرنیٹ کی فراہمی کیلیے کلاس لائسنس جاری کردیے

ہفتہ 2 مئی 2026 17:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2026ء) ضلعی سطح پر انٹرنیٹ سروسز کا فروغ شروع ہوگیا،پی ٹی اے نے ملک کے 21 اضلاع میں انٹرنیٹ کی فراہمی کیلیے کلاس لائسنس جاری کردیے ۔لائسنسوں کا اجراء 10 سال کی مدت کے لیے کیا گیا ہے ‘لائسنس کے اجراء کے ایک سال کے اندر سروس کی فراہمی لازم ہوگی ۔

(جاری ہے)

آغازکے سرٹیفکیٹ کے اجرا کے ایک سال کے اندر کم از کم 100 براڈبینڈ کنیکشنز فراہم کرنا ہوں ۔پی ٹی اے کے مطابق ضلعی سطح پر انٹرنیٹ سروسز کے کلاس لائسنس کے لیے اب تک کل 62 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ 62 درخواستوں میں سے 21 درخواستوں کی منظوری دے دی ہے، کلاس لائسنس کے لیے 41 درخواستوں کا جائزہ لیا جارہا ہے، کلاس لائسنسوں کے اجراء سے ضلعی سطح پر انٹرنیٹ سروسز کی دستیابی بہتر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :