و*آزاد کشمیر میں الیکشن 2026 میں تاخیر کا امکان، الیکشن کمیشن کی نا اہلی سامنے آ گئی

ہفتہ 2 مئی 2026 18:20

خ*کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2026ء) آزاد کشمیر میں الیکشن 2026 میں تاخیر کا امکان، الیکشن کمیشن کی نا اہلی سامنے آ گئی ،حلقہ کھوئی رٹہ ایل اے 13 میں ووٹرز فہرستوں میں وسیع پیمانے پر بے ضابطگیاں الیکشن سے قبل ہی الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان بن گیا ٹاؤن کمیٹی کھوئی رٹہ کی وارڈ بندی توڑ دی گئی فہرستوں میں مثال کے طور پر باپ سیریل نمبر 3 پر تو بیٹا 2025 پر درج ہو گیا ہے فہرستوں نے ووٹرز تو ووٹرز امیدوران کو بھی چکرا کر رکھ دیا تفصیلات کے مطابق ایل اے 13 حلقہ کھوئی رٹہ میں الیکشن کمیشن کی ناقص حکمت عملی اور پٹواری حضرات کی استادیوں نے ووٹرز تو ووٹرز دور رہے امیدوران کو بھی چکرا کر رکھ دیا ہے باپ ایک جگہ درج ہے تو بیٹا ہزاروں نمبر دور درج ہو گیا ہے پولنگ سکیمیں سیریل وار بنے گی تو باپ بیٹے کا پولنگ اسٹیشن الگ ہو گا پٹواری حضرات نے موضع وائز فہرستوں کو مکمل نا اہلی کے ساتھ مرتب کیا ہے ووٹرز کو موضع کے دور دراز پولنگ اسٹیشنوں پر درج کرنا پڑے گا اور سیریل میں سے فیملی ٹری ڈھونڈنا مشکل ہے نادرا نے بھی عدم دلچسپی کے تحت ووٹرز لسٹیں مرتب کر دی ہیں معلوم ہوا ہے کہ ٹان کمیٹی کھوئی رٹہ توڑ دی گئی ہے وارڈز ختم کر دئیے گئے ہیں موضع میں شامل ہونے کی وجہ سے ووٹرز کو اپنا پولنگ اسٹیشن ڈھونڈنا ممکن نہیں رہے گا امیدواران اس صورتحال سے بہت پریشان ہیں ادھر عوامی حلقوں نے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ 2021 اور اس کے بعد بلدیاتی الیکشن کی ووٹرز فہرستوں کو پرنٹ کیا جائے اور اس کے بعد 18 سال تک کی عمر کو پہنچنے والے ووٹرز کو الگ سے شامل کیا جائے تاکہ الیکشن کا انعقاد بر وقت ممکن ہو سکے موجودہ صورتحال میں الیکشن کمیشن کی نا اہلی واضع ہو گئی ہے اور الیکشن کے بروقت انعقاد ممکن نظر نہیں آ رہے۔