دبئی میں پراپرٹی لین دین میں 20 فیصد اضافہ

پراپرٹی مارکیٹ میں تیزی کی وجہ غیرملکی سرمایہ کاری اور مانگ میں اضافہ ہے، دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ

اتوار 3 مئی 2026 14:45

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) دبئی میں گزشتہ ایک ماہ میں پراپرٹی لین دین میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں پراپرٹی لین دین میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے، اپریل میں دبئی کی پراپرٹی لین دین 68 ارب 56 کروڑ درہم تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پراپرٹی مارکیٹ میں تیزی کی وجہ غیرملکی سرمایہ کاری اور مانگ میں اضافہ ہے۔واضح رہے اس سے قبل دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی کرتے ہوئے جائیداد خریدنے پر 2 سال کے رہائشی ویزے کی پیشکش کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :