Live Updates

ایران کا آبنائے ہرمز کے انتظام کیلئے نیا قانون بنانے کا اعلان

اسرائیلی جہازوں کوکبھی بھی ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،حمدرضا

اتوار 3 مئی 2026 14:45

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) ایران کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے کہا ہے کہ ایک نیا قانون تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت اسرائیلی جہازوں کو کسی بھی وقت آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

قطری میڈیا کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجوزہ بل کے تحت دشمن ممالک کے جہازوں کو اس وقت تک آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک وہ جنگی ہرجانہ ادا نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے جہاز ایران سے پیشگی اجازت اور منظوری حاصل کرنے کے بعد گزر سکیں گے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات