ایرانی قدس فورس کی فلوٹیلا قافلے پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

اسرائیلی اقدام بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہے،بیان

اتوار 3 مئی 2026 18:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) ایرانی قدس فورس نے فلوٹیلا قافلے پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے غزہ امداد لے جانے والے فلوٹیلا قافلے پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جنرل اسماعیل قانی نے کہا کہ جہاز پر سوار فلسطین کے حامی کارکنوں کو اغوا کرنے کی سخت مخالفت اور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :