غزہ فلوٹیلا کے دو غیر ملکی کارکنان کی اسرائیلی عدالت میں پیشی

اسرائیلی افواج نے بدترین تشددکیااورمنہ کے بل گھسیٹا،غیرملکی کارکنان کی عدالت میں شکایت

اتوار 3 مئی 2026 18:50

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) غزہ جانے والے بحری قافلے کے دو غیر ملکی کارکنان اتوار کو ایک اسرائیلی عدالت میں پیش ہوئے جنہیں تفتیش کیلئے اسرائیل لایا گیا ہے، ان کا دفاع کرنے والے انسانی حقوق کے ایک گروپ نے غیرملکی ٹی وی کو بتایا۔فرانس، سپین اور اٹلی سے 50سے زائد جہازوں پر مشتمل فلوٹیلا غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے اور تباہ شدہ فلسطینی علاقے تک رسد پہنچانے کے لیے عازمِ سفر تھا۔

(جاری ہے)

یونان کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی افواج نے انہیں روک لیا اور اسرائیل نے کہا کہ اس نے تقریباً 175کارکنان کو فلوٹیلا سے اتار دیا جن میں سے دو کو تفتیش کے لیے اسرائیل لے جایا گیا ہے۔ہسپانوی شہری سیف ابو کیشک اور برازیلین تھیاگو اویلا اتوار کو اشکیلون کی ایک عدالت میں پیش ہوئے۔حقوق گروپ عدلہ میں بین الاقوامی ایڈوکیسی کوآرڈینیٹر مریم اعظم نے بتایاکہ ریاست نے ان کی حراست میں چار دن کی توسیع کرنے کو کہا ہے۔