نوو نورڈِسک کا “لِو لائٹر” اقدام کے ذریعے پاکستان میں موٹاپے کے علاج کا آغاز

اتوار 3 مئی 2026 21:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2026ء) ڈنمارک کی معروف عالمی صحت کی کمپنی نووا نورڈسک نے پاکستان میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے موٹاپے کے ساتھ زندگی گزارنے والے افراد کے لیے اپنے “لِو لائٹر” اقدام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس سلسلے میں کراچی کے موہاٹاپلس میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں صحت کے شعبے کے رہنما، پالیسی ساز، میڈیا نمائندگان اور انفلوئنسرز نے شرکت کی تاکہ ملک کے ایک اہم مگر اکثر غلط سمجھے جانے والے مسئلےموٹاپےپر گفتگو کی جا سکے۔

عالمی سطح پر اور پاکستان میں اس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے باوجود، موٹاپے کو اب بھی ذاتی ذمہ داری کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے، جس کے باعث بروقت اور مناسب علاج میں تاخیر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

موٹاپا 200 سے زائد طبی امراض سے منسلک ہے، جن میں زیابیطس ٹائپ 2، قلبی امراض، گردوں اور جگر کی بیماریاں، اور بعض اقسام کے کینسر شامل ہیں۔ یہ بیماریاں نہ صرف طویل المدتی صحت اور معیارِ زندگی کو متاثر کرتی ہیں بلکہ صحت کے نظام پر بھی بڑھتا ہوا دباؤ ڈالتی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر ماجا مارٹنسن نے صحت کے شعبے میں بہتر نتائج کے لیے شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موٹاپے جیسے پیچیدہ صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے تعاون، جدت اور زندگیوں کو بہتر بنانے کے مشترکہ عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈنمارک کو صحت کے شعبے میں جدت کی مضبوط روایت حاصل ہے اور یہ دیکھ کر حوصلہ افزا ہے کہ یہ مہارت پاکستان کے صحت کے نظام میں مثبت پیش رفت کا باعث بن رہی ہے۔

پروفیسر ایمیریٹس ڈین میڈی سیل انسٹیٹیوٹ آف ڈائیبیٹیز، اینڈوکرائنولوجی اینڈ میٹابولزم، اور او ایم آئی ہسپتال کی ڈائریکٹر نسیم احسن نے کہا کہ ہر مریض منفرد ہوتا ہے اور وزن کا انتظام بہت سے افراد کے لیے مشکل رہتا ہے کیونکہ اس میں حیاتیاتی عوامل اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بعض افراد کے لیے صرف طرزِ زندگی میں تبدیلی کافی نہیں ہوتی۔ جس طرح ہم ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں سے یہ توقع نہیں رکھتے کہ وہ صرف قوتِ ارادی سے اپنی بیماری کو قابو میں رکھیں، اسی طرح کچھ افراد کے لیے موٹاپے کے علاج میں ڈاکٹر کی رہنمائی میں طبی مداخلت ضروری ہو جاتی ہے۔

میں موٹاپے کے ساتھ زندگی گزارنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ وہ اپنے ڈاکٹروں سے کھل کر تمام دستیاب آپشنز پر بات کریں۔ نوو نورڈِسک پاکستان نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ موٹاپے کو صحت کے مباحث سے الگ نہ رکھا جائے۔ بہت عرصے تک اسے صرف قوتِ ارادی کا مسئلہ سمجھا جاتا رہا ہے، حالانکہ سائنس کچھ اور کہتی ہے۔ نوو نورڈِسک ایک عالمی صحت کی کمپنی ہے جسے ذیابیطس کے علاج اور دیگر سنگین دائمی بیماریوں کے شعبے میں 100 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، جبکہ موٹاپے پر تین دہائیوں سے زائد عرصے سے تحقیق جاری ہے۔

ہمارے لیے یہ کوئی نیا موضوع نہیں بلکہ ایک طویل المدتی عزم ہے جو سائنس، ذمہ داری اور مریضوں کی حفاظت پر مبنی ہے۔موٹاپے کے علاج کو فروغ دینے کے اپنے عالمی عزم کے تحت نوو نورڈِسک دنیا بھر کی مارکیٹس، بشمول پاکستان میں اپنے جدید علاج تک رسائی بڑھانے کے لیے کوشاں ہے، اور یہ سب مقامی ریگولیٹری فریم ورک اور تقاضوں کے مطابق کیا جا رہا ہے۔

*Wegovy®️ (semaglutide 2.4mg)، جو کہ موٹاپے کے شکار افراد کے لیے ہفتہ وار استعمال ہونے والا علاج ہے، کو عالمی سطح کی بڑی ریگولیٹری اتھارٹیز جیسے U.S. Food and Drug Administration اور European Medicines Agency سے منظوری حاصل ہو چکی ہے۔نوو نورڈِسک کے بارے میں نوو نورڈِسک ایک عالمی صحت کی معروف کمپنی ہے جو 1923 میں قائم ہوئی اور اس کا صدر دفتر ڈنمارک میں واقع ہے۔ کمپنی کا مقصد سنگین دائمی بیماریوں کے خلاف جدوجہد کے لیے مثبت تبدیلی لانا ہے، جس کی بنیاد ذیابیطس کے شعبے میں اس کی وراثت پر ہے۔

کمپنی سائنسی جدت کے ذریعے نئی راہیں ہموار کرتی ہے، اپنی ادویات تک رسائی کو وسعت دیتی ہے، اور بیماریوں کی روک تھام اور علاج کے لیے کام کرتی ہے۔ نوو نورڈِسک تقریباً 80 ممالک میں 68,800 افراد کو روزگار فراہم کرتی ہے اور اس کی مصنوعات تقریباً 170 ممالک میں دستیاب ہیں۔