پی ایس ایل گیارہ کے فائنل میچ کے دوران شائقینِ کرکٹ کے مثالی نظم و ضبط پر محسن نقوی کا شہر کے عوام کو خراجِ تحسین

پیر 4 مئی 2026 00:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2026ء) لاہور میں منعقد ہونے والے فائنل میچ کے دوران شائقینِ کرکٹ نے مثالی نظم و ضبط اور بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، جس پر محسن نقوی نے شہر کے عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران تماشائیوں کا رویہ نہایت شاندار رہا اور انہوں نے کھیل کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ لاہور کے شہریوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کرکٹ سے گہرا اور والہانہ لگائو رکھتے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، جنہوں نے دونوں ٹیموں کو دل کھول کر داد دی۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ زندہ دلانِ لاہور کی کرکٹ سے محبت نے انہیں بے حد متاثر کیا ہے،اس طرح کے مثبت اور پرجوش ماحول سے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کو مزید تقویت ملتی ہے۔