سعودی عرب کی جانب سے بحرین کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے اقدامات کی سپورٹ

پیر 4 مئی 2026 08:13

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2026ء) سعودی عرب نے بحرین کی قیادت کی جانب سے اپنی سلامتی کے تحفظ اور خود مختاری برقرار رکھنے کےلیے اٹھائے گئے خود مختارانہ اقدامات کی سپورٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں سعودی عرب نے بحرین کے ان تمام اقدامات کی مکمل سپورٹ کا اعادہ کیا، جو اپنی سلامتی اور استحکام کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمنٹے، اپنی خود مختاری کو نقصان پہنچانے یا اندرونی معاملات میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے اٹھاتا ہے۔وزارت خارجہ نے بیان میں زور دیا کہ بحرین کی سلامتی، سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کی سکیورٹی لازم و ملزوم ہیں۔

متعلقہ عنوان :