بحیرہ اوقیانوس میں کروز جہاز پر ہنٹا وائرس کے پھیلا ئوسے تین افراد ہلاک

پیر 4 مئی 2026 11:45

کیپ ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) بحیرہ اوقیانوس میں ایک کروز جہاز پر ہنٹا وائرس کے ممکنہ پھیلا ئوسے تین افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک عمر رسیدہ میاں بیوی بھی شامل ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں کہاکہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، تاہم کم از کم ایک کیس ہنٹا وائرس کا تصدیق شدہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک مریض جنوبی افریقہ کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں ہے، جبکہ دو دیگر متاثرہ مسافروں کو جہاز سے منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ہنٹا وائرس دنیا بھر میں پایا جاتا ہے اور عام طور پر چوہوں اور دیگر چوہا نما جانوروں کے پیشاب یا فضلے کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :