Live Updates

فرانسیسی صدر کا امریکا و ایران پر آبنائے ہرمز کھولنے پر زور

فرانس کسی بھی ایسی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لے گاجس کا فریم ورک واضح نہ ہو،میکرون

پیر 4 مئی 2026 18:15

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) فرانسیسی صدر میکرون نے امریکا اور ایران سے آبنائے ہرمز مشترکا طور پر کھولے جانے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

آرمینیا میں یورپی رہنماوں کے اجلاس شریک فرانسیسی صدر نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کھلوانے کیلیے فوجی کارروائی سے انکار کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں میکرون نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ امریکا اور ایران مشترکا طور پرآبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولیں، یہی آبنائے ہرمز کو کھولنے کا واحد حل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فرانس کسی بھی ایسی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لے گاجس کا فریم ورک واضح نہ ہو۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات