کشیدگی کے باوجود 28فروری سے 30اپریل تک 60لاکھ مسافروں کی دبئی ائیرپورٹ پر آمدورفت

پیر 4 مئی 2026 18:50

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) 28 فروری سے 30 اپریل تک 60 لاکھ مسافروں نے دبئی ائیرپورٹ استعمال کیا۔دبئی ائیرپورٹ حکام کے مطابق28 فروری سے 30 اپریل کے دوران 32 ہزار سے زائد فلائٹس کی آمد و روانگی ہوئی، 2 لاکھ 13 ہزار ٹن کارگو بھی دبئی ایئرپورٹ نے ہینڈل کیا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کہ بحران کے باوجود عالمی پروازیں جاری رکھی گئیں اور اس دوران 60 لاکھ مسافروں نے دبئی ائیرپورٹ استعمال کیا۔

دبئی ائیرپورٹ حکام کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ایک کروڑ 86 لاکھ مسافر نے دبئی ایئرپورٹ استعمال کیا تاہم گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی مقابلے میں مسافروں کی تعداد کم رہی۔ ائیرپورٹ حکام نے مزید بتایا کہ علاقائی کشیدگی کے باعث مسافروں کی تعداد میں عارضی کمی رہی، دبئی کے دوسرے فضائی ایوی ایشن کے مرکز المکتوم ائیرپورٹ پر ترقیاتی کام جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :