چین کے شہر ہانگ زو میں روبوٹ ٹریفک پولیس اہلکار تعینات

پیر 4 مئی 2026 19:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) چین کے شہر ہانگ زو میں روبوٹ ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں یوم مئی کے حوالہ سے پانچ روزہ تعطیلات کے دوران سیاحوں کی مدد اور ٹریفک کنٹرول کے لیے سمارٹ ٹریفک روبوٹ تعینات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ روبوٹ اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے مقامی ٹریفک کے نظام کے ساتھ مربوط ہیں۔ یہ سائیکل سواروں کے سٹاپ لائن عبور کرنے اورہیلمٹ نہ استعمال کرنے جیسی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ وہ مصروف شاہراہوں پر گشت کرتے ہیں جس سے انسانی افسران پر کام کا بوجھ کم اور ان کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :