امرکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

امریکا 100 سے زیادہ طیارے آپریشن پروجیکٹ فریڈم میں تعینات کرے گا،سینٹکام

پیر 4 مئی 2026 19:00

گٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) امرکا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو بھیجنے پر غور کررہا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی رپورٹوں کے مطابق امریکا آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں کو نکلانے کیلئے تقریبا 15 ہزار فوجیوں کو بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا 15,000 امریکی فوجی، گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر، اور 100 سے زیادہ طیارے آپریشن پروجیکٹ فریڈم میں تعینات کرے گا۔سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پروجیکٹ فریڈم کے لیے امریکی فوجی مدد میں ایک گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر، 100 سے زیادہ زمینی اور سمندری طیارے، مختلف بغیر پائلٹ پلیٹ فارمز اور 15000 فوجی شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :