وائٹ ہاؤس کے قریب مشکوک مسلح شخص سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی

منگل 5 مئی 2026 10:37

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) امریکی سیکرٹ سروس (یو ایس ایس ایس) کے اہلکاروں نے واشنگٹن کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں مشکوک مسلح شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یو ایس ایس ایس کے نائب ڈائریکٹر میتھیو کوئن نے بتایا کہ نیشنل مال کے قریب فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب نائب صدر جے ڈی وینس کا قافلہ اس علاقے سے گزر چکا تھا۔

(جاری ہے)

میتھیو کوئن نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کی نشاندہی کی، جس کے پاس بظاہر اسلحہ موجود تھا، اہلکاروں کے قریب آنے پر وہ شخص پیدل فرار ہو گیا، اس نے اپنا ہتھیار نکالا اور فائرنگ شروع کر دی۔سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے مشتبہ شخص زخمی ہو گیا، جسے سپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، تاہم اس کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ۔