ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں، سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ

ایرانی فوجی عہدیدار نے امریکی ایڈمرل کا ایرانی کشتیوں کو ڈبونے کا دعوی مسترد کردیا

منگل 5 مئی 2026 10:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایڈمرل کوپر نے کہا ہے کہ 6 ایرانی کشتیوں کو تباہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈمرل کوپر کا کہنا تھا کہ ایرانی کشتیوں پر حملے اپاچی، سی ہاک ہیلی کاپٹرز سے کیے گئے۔امریکا حکام نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ایک راستہ صاف کر دیا ہے۔دوسری جانب ایرانی فوجی عہدیدار نے امریکی ایڈمرل کا ایرانی کشتیوں کو ڈبونے کا دعوی مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :