سید یوسف رضا گیلانی کی ممتاز عالم دین، شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس پر بہیمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 5 مئی 2026 16:18

سید یوسف رضا گیلانی کی ممتاز عالم دین، شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ممتاز عالم دین، شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس پر بہیمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے بزدلانہ حملے معاشرے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہیں جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مولانا محمد ادریس کی دینی و علمی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور ان کی شہادت سے ملک ایک جید عالمِ دین سے محروم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے معاشرے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہیں جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔چیئرمین سینیٹ نے مرحوم مولانا محمد ادریس کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔چیئرمین سینیٹ نے واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔