چیئرمین سینیٹ کی شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس پر بہیمانہ حملے کی مذمت

منگل 5 مئی 2026 16:30

چیئرمین سینیٹ کی شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس پر  بہیمانہ حملے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس پر بہیمانہ حملے کی مذمت کی ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مولانا محمد ادریس کی دینی و علمی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور ان کی شہادت سے ملک ایک جید عالمِ دین سے محروم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے معاشرے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہیں جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔چیئرمین سینیٹ نے مرحوم مولانا محمد ادریس کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات بلنداور سوگواران کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔چیئرمین سینیٹ نے واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔