ایران پر 24 گھنٹوں میں حملے کا امکان ہے. امریکی جریدے کا دعوی
ٹرمپ ممکنہ طور پر آئندہ چند دنوں میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دے سکتے ہیں. وال اسٹریٹ جرنل
میاں محمد ندیم
منگل 5 مئی 2026
17:18
(جاری ہے)
متحدہ عرب امارات کے ایک عہدیدار نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا کہ حالیہ واقعات نے صورتحال کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے جہاں اب ایک مربوط فوجی جواب پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب متحدہ عرب امارات کے علاقے فجیرہ میں ایک تیل کی تنصیب پر ڈرون حملہ ہوا اور دبئی کی فضاﺅں میں میزائلوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے سمندری حدود میں بھی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے.
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی بحری جہازوں اور تجارتی جہازوں پر کروز میزائلوں اور ڈرون حملوں کے جواب میں امریکی فوج نے ایران کی چھ کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے اسی حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی فورسز کی سات کشتیاں تباہ کی ہیں جو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہی تھیں. ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ بحری راستہ بند رہا تو امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں پانچ ڈالر فی گیلن تک جا سکتی ہیں دوسری جانب یہ تنازع صرف خلیج تک محدود نہیں رہا بلکہ لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے جنوبی علاقوں کے دس دیہاتوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جس سے ایک وسیع علاقائی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے . تقریبا ایک ماہ کی خاموشی کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی اس کشیدگی نے سفارتی کوششوں کو بھی دھچکا پہنچایا ہے دوسری جانب امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے کہ ممکنہ طور پر آئندہ چند دنوں میں امریکا ایران کیخلاف فوجی کارروائی کرسکتا ہے،امریکی فوج جنگی کارروائیوں کے لیے تیار ہے،ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تصفیہ کی کوشش کرتے ہوئے تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں.مزید اہم خبریں
-
ایک جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ”سمندر میں ایک قطرے‘ ‘کی طرح ہے. شپنگ کمپنی مرسک
-
متحدہ عرب امارات مستقبل میں خلیج تعاون تنظیم(جی سی سی )اور عرب لیگ کی رکنیت بھی چھوڑسکتا ہے.ماہرین
-
متحدہ عرب امارات پر حملے ایران سے نہیں ہوئے. ایرانی میڈیا کا دعوی
-
ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش
-
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہ کرنے کا مطالبہ
-
گورنرسندھ کا عالمی دن پر مڈ وائفز کو خراج تحسین پیش
-
ہیوسٹن،اوورسیز پاکستانیوں کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر خصوصی تقریب
-
اسرائیل میں عیسائیوں کیخلاف بھی عدم برداشت میں اضافہ
-
ٹرمپ حملہ کیس، جج کی ملزم کے ساتھ جیل میں غیر مناسب سلوک پر معذرت
-
برطانیہ ،فرانس اورجرمنی کی متحدہ عرب امارات پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملے کی مذمت
-
امریکہ نے سول کشتیوں کو نشانہ بنایا، یو اے ای پر حملے ردعمل تھا. پاسداران انقلاب
-
وائٹ ہاﺅس : نائب صدرجے ڈی وینس کے قافلے کے قریب فائرنگ، حملہ آورہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.