وائٹ ہاﺅس : نائب صدرجے ڈی وینس کے قافلے کے قریب فائرنگ، حملہ آورہلاک

نائب صدر کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک،ایک راہگیرزخمی‘سیکرٹ سروس نے مشتبہ مسلح شخص کو گرفتار کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 5 مئی 2026 17:26

وائٹ ہاﺅس : نائب صدرجے ڈی وینس کے قافلے کے قریب فائرنگ، حملہ آورہلاک
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 مئی ۔2026 ) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب وائٹ ہاﺅ س کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد اچانک لاک ڈاﺅن کر دیا گیا امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نائب صدرجے ڈی وینس کی سکیورٹی پر مامور خفیہ سروس کے اہلکاروں پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا نائب صدر جے ڈی وینس کے قافلے کے گزرنے کے کچھ ہی دیر بعد فائرنگ ہوئی، خفیہ اہلکاروں نے جوابی کرکے ایک مشتبہ مسلح شخص کوزخمی کرکے گرفتار کرلیا، اہلکاروں پرفائرنگ کرنے والا ایک ملزم ہلاک ہوگیا.

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے نے واشنگٹن یادگارکے قریب ایک شخص کوگولی ماری، واقعہ کے بعد وائٹ ہاﺅ س کو مختصر طور پر سخت حفاظتی اقدامات کے تحت رکھا گیا حکام کے مطابق واقعہ نائب صدر کے قافلے کے گزرنے کے فورا بعد پیش آیا، جس میں ایک مسلح شخص اور سیکرٹ سروس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ‘اہم شحصیات کی حفاظت پر مامورسیکرٹ سروس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وائٹ ہاﺅس کے نارتھ لان میں موجود صحافیوں کو فوری طور پر اندر جانے کی ہدایت کی اور پورے علاقے کو سیکیورٹی حصار میں لے لیا.

حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 15ویں اسٹریٹ اور انڈیپنڈنس ایونیو کے قریب پیش آیا جو نیشنل مال کے قریب واقع ہے یعنی وائٹ ہاﺅس سے چند بلاکس کے فاصلے پر سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ایک شخص کو قانون نافذ کرنے والے اہلکار نے گولی ماری تاہم اس کی حالت فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی خوش قسمتی سے وائٹ ہاﺅس کے اندر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

واقعے کے باعث کچھ دیر کے لئے ماحول انتہائی کشیدہ رہا، تاہم بعد ازاں لاک ڈاﺅن ختم کر دیا گیا اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس کے ایسٹ روم میں شیڈول تقریب میں شرکت کی جو تقریبا 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوئی . میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعے کے مقام سے دور رہیں کیونکہ کئی سڑکیں گھنٹوں تک بند رہنے کا امکان ہے امریکی سیکرٹ سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر میتھیو کوئن نے بتایا کہ یہ واقعہ نائب صدر جے ڈی وینس کے قافلے کے علاقے سے گزرنے کے کچھ ہی دیر بعد پیش آیا، بظاہر نائب صدر اس واقعہ کا ہدف نہیں تھے، انہوں نے حالیہ دنوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملنے والی دھمکیوں سے بھی اس واقعہ کو جوڑنے سے گریز کیا.

انہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں قیاس آرائی نہیں کروں گا، یہ صدر کے خلاف تھا یا نہیں، اس کا ابھی علم نہیں لیکن تحقیقات میں حقیقت سامنے آ جائے گی. کوئن کے مطابق سیکرٹ سروس اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کی نشاندہی کی جو بظاہر مسلح تھا، اہلکاروں کے قریب آنے پر وہ پیدل فرار ہو گیا، تاہم بعد ازاں اس نے ہتھیار نکال کر فائرنگ شروع کر دی، اس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، ایک کم عمر راہگیر بھی معمولی زخمی ہوا.