وزیراعظم شہباز شریف کی وزارت قومی صحت کو ہیپاٹائٹس، ایڈز اور دیگر امراض کی بروقت رپورٹنگ کیلئے مربوط نظام تشکیل دینے کی ہدایت
منگل 5 مئی 2026 16:47
(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شہریوں کی صحت کے لئے بہترین خدمات فراہم کرنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایک قیمتی جان کے تحفظ کے لئے ہم ہر حد، ہر رکاوٹ اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس اور ایڈز جیسے موذی امراض کے مکمل خاتمے کے لئے تمام مریضوں کی سکریننگ یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے وزارت قومی صحت کو صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور دیگر امراض کی بروقت رپورٹنگ کے لئے مربوط نظام تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بروقت شناخت سے ہی ان امراض کا مکمل سدباب ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہیپیٹائٹس کی سکریننگ ، ٹیسٹنگ اور علاج کیلئے وزارت صحت صوبوں کے اشتراک سے "وزیراعظم ہیپیٹائٹس کنٹرول پروگرام" کے نفاذ میں تیزی لائے ۔ وزیراعظم نے وائرل امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پورے ملک میں آٹو ڈسیبل (Auto Disable - AD) سرنج کا استعمال یقینی بنانے اور ڈریپ اور دیگر اداروں کو سرنج کے دوبارہ استعمال کو مکمل طور پر روکنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کےلئے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو پولیو، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے خاتمے کے لئے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ایڈز کے خاتمے کے لئے ملک کے بڑے ہسپتالوں میں 98 اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی سنٹرز قائم ہوچکے ہیں جن کی تعداد کو ایک سال میں بڑھا کر 164 تک لے جایا جائے گا۔ ملک واپس آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے لئے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ایڈز کی سکریننگ کی سہولت شروع ہو چکی ہے۔ بریفنگ کے مطابق وزیراعظم قومی پروگرام برائے انسداد ہیپاٹائٹس سی کا آزمائشی منصوبہ جلد اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ماحولیاتی نمونوں کے حالیہ ٹیسٹوں میں پولیو وائرس کی موجودگی میں بتدریج کمی آرہی ہے جو کہ خوش آئند ہے، حالیہ انسداد پولیو مہم میں کوریج 98 فیصد رہی۔\932مزید اہم خبریں
-
ایک جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ”سمندر میں ایک قطرے‘ ‘کی طرح ہے. شپنگ کمپنی مرسک
-
متحدہ عرب امارات مستقبل میں خلیج تعاون تنظیم(جی سی سی )اور عرب لیگ کی رکنیت بھی چھوڑسکتا ہے.ماہرین
-
متحدہ عرب امارات پر حملے ایران سے نہیں ہوئے. ایرانی میڈیا کا دعوی
-
ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش
-
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہ کرنے کا مطالبہ
-
گورنرسندھ کا عالمی دن پر مڈ وائفز کو خراج تحسین پیش
-
ہیوسٹن،اوورسیز پاکستانیوں کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر خصوصی تقریب
-
اسرائیل میں عیسائیوں کیخلاف بھی عدم برداشت میں اضافہ
-
ٹرمپ حملہ کیس، جج کی ملزم کے ساتھ جیل میں غیر مناسب سلوک پر معذرت
-
برطانیہ ،فرانس اورجرمنی کی متحدہ عرب امارات پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملے کی مذمت
-
امریکہ نے سول کشتیوں کو نشانہ بنایا، یو اے ای پر حملے ردعمل تھا. پاسداران انقلاب
-
وائٹ ہاﺅس : نائب صدرجے ڈی وینس کے قافلے کے قریب فائرنگ، حملہ آورہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.