صدر ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر موثر طریقے سے خدمات انجام دینے کے اہل نہیں، 59فیصد امر یکیوں کی رائے
اگلے 8 سے 9 سال برسراقتدار رہوں گا‘ آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتا ہوں جیسا 50 سال پہلے کرتا تھا.امریکی صدرکا تقریب سے خطاب
میاں محمد ندیم
منگل 5 مئی 2026
17:16
(جاری ہے)
پول میں44 فیصد نے اس سے اتفاق نہیں کیا اور 1فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا سروے کے 67 فیصد شرکا نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ اہم فیصلے کرسکتے ہیں دوسری جانب واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا 50 سال پہلے محسوس کرتے تھے.
امریکی صدر نے کہا کہ آدمی کی صحت خراب ہو تو پتا چل جاتا ہے جیسے پچھلی امریکی انتظامیہ میں پتا چل جاتا تھا ٹرمپ نے کہا کہ وہ آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا 50 سال پہلے محسوس کرتے تھے امریکی صد نے کہا کہ وہ اگلے 8 سے 9 سال برسراقتدار رہیں گے چھوٹے کاروباری افراد سے خطاب میں کاروباری افراد کے لیے ٹیکس میں چھوٹ کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ نے از راہ مزاق کہا کہ جب وہ8 یا 9 سال بعد اقتدار چھوڑیں گے تو وہ خود بھی اس ٹیکس رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے. امریکی صدر نے دورہ چین کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے صدر سے ملاقات کے منتظر ہیں دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ سے متعلق صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے بغیر تقریب سے روانہ ہو گئے‘ واضح رہے کہ صدرٹرمپ کی صحت پرامریکی ذرائع ابلاغ میں تبصرے معمول کا حصہ ہیں اور کئی طبی ماہرین کا دعوی ہے کہ ٹرمپ ذہنی زوال کا شکار ہیں جو ان کی عمر میں معمول کی بیماری خیال کی جاتی ہے. امریکی ذرائع ابلاغ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وائٹ ہاﺅس صدرکی صحت کے بارے میں ہرسال مستندمیڈیکل رپورٹ کانگریس کے سامنے پیش کرنے کا پابند ہے تاہم ابھی تک کانگریس کو صدرکی مستند میڈیکل رپورٹ پیش نہیں کی گئی اسی طرح ویک اینڈ پر ریاست فلوریڈا میں ٹرمپ کے معمول سے ہٹ کر ایک مقامی کلینک میں چیک اپ کروانے کو بھی بعض صحافی شہریوں سے حقائق چھپانے کی کوشش قراردے رہے ہیں کیونکہ فلوریڈا کے مقامی کلینک کا دورہ صدرکے شیڈول میں شامل نہیں تھا جبکہ رولزکے مطابق صدرکسی مقامی نجی کلینک میں معائنہ نہیں کرواسکتے . امریکی صدر کا معائینہ صرف امریکی فوج کے مخصوص ہسپتال اور وائٹ ہاﺅس کے مقررکردہ ڈاکٹرہی کرسکتے ہیں‘صدر اپنے ذاتی معالج کو وائٹ ہاﺅس کی میڈیکل ٹیم میں شامل کرسکتے ہیں تاہم مقامی نجی کلینک میں معائنے کو معنی خیزقراردیا جارہا ہے ‘اسی طرح صدرکے لیے مخصوص ہیلی کاپٹر”میرین ون“کی حالیہ مہینوں میں ریاست میری لینڈ کے فوجی ہسپتال میں بے وقت کی پروازوں کی خبروں پر بھی امریکی ذرائع ابلاغ سوال اٹھاتے آرہے ہیں.مزید اہم خبریں
-
ایک جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ”سمندر میں ایک قطرے‘ ‘کی طرح ہے. شپنگ کمپنی مرسک
-
متحدہ عرب امارات مستقبل میں خلیج تعاون تنظیم(جی سی سی )اور عرب لیگ کی رکنیت بھی چھوڑسکتا ہے.ماہرین
-
متحدہ عرب امارات پر حملے ایران سے نہیں ہوئے. ایرانی میڈیا کا دعوی
-
ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش
-
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہ کرنے کا مطالبہ
-
گورنرسندھ کا عالمی دن پر مڈ وائفز کو خراج تحسین پیش
-
ہیوسٹن،اوورسیز پاکستانیوں کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر خصوصی تقریب
-
اسرائیل میں عیسائیوں کیخلاف بھی عدم برداشت میں اضافہ
-
ٹرمپ حملہ کیس، جج کی ملزم کے ساتھ جیل میں غیر مناسب سلوک پر معذرت
-
برطانیہ ،فرانس اورجرمنی کی متحدہ عرب امارات پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملے کی مذمت
-
امریکہ نے سول کشتیوں کو نشانہ بنایا، یو اے ای پر حملے ردعمل تھا. پاسداران انقلاب
-
وائٹ ہاﺅس : نائب صدرجے ڈی وینس کے قافلے کے قریب فائرنگ، حملہ آورہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.