سعودی ہیریٹج کمیشن کے مطلوبہ لائسنس کے بغیر نوادرات کی تجارت پر جرمانے

منگل 5 مئی 2026 23:28

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) سعودی ہیریٹج کمیشن نے مطلوبہ لائسنس کے بغیر نوادرات کی ڈیلنگ پر جرمانے عائد کر دیئے۔ کمیشن نے گزشتہ روز رپورٹ میں کہا کہ یہ اقدام مملکت کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور اس سیکٹر کے ریگولیشن کی تعمیل کو مضبوط بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

کمیشن نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزیوں میں رجسٹریشن، دستاویزات یا ضروری لائسنس کے بغیر آن لائن پلیٹ فارمز پر نوادرات کی نمائش اور فروخت شامل ہے، جو نوادرات، میوزیم اور شہری ورثے کے قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جرمانوں کی نوعیت خلاف ورزی اور حالات کے مطابق مختلف تھی اور بعض معاملات میں جرمانے 15 ہزار ریال تک پہنچ گئے۔کمیشن نے مملکت کے ورثے کے مقامات اور کلیکشنز سے متعلق خلاف ورزیوں کی نگرانی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :