انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول جاری

منگل 5 مئی 2026 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) ایشیائی ہاکی فیڈریشن نے مینز اور ویمنز انڈر 18 ایشیا کپ کے باضابطہ شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ایونٹ 29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔ایونٹ میں شامل ٹیموں کو درج ذیل گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مینز پول اے میں بھارت، کوریا، میزبان جاپان، چینی تائپے اور قازقستان۔ جبکہ پول بی میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور چین شامل ہیں۔پاکستان کے میچز کے شیڈول کے مطابق پاکستانی جونیئر ٹیم کو پول بی میں رکھا گیا ہے جہاں وہ اپنے سفر کا آغاز چین کے خلاف میچ سے کرے گی۔ پاکستان کے گروپ مرحلے کے میچز میں پاکستان بمقابلہ چین30 مئی ، پاکستان بمقابلہ ملائیشیا 31 مئی ، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش 3 جون کوکھیلا جائے گا۔ 5 جون کو سیمی فائنل جبکہ 6 جون کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔