گلوکارہ رونا لیلیٰ نے اپنے انتقال کی افواہیں مسترد کر دیں

بغیر تصدیق کے ایسی جھوٹی اور تکلیف دہ خبریں شیئر نہ کریں ‘ اپیل

منگل 5 مئی 2026 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) معروف گلوکارہ رونا لیلیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنے انتقال کی گردش کرتی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے چاہنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں ٹھیک ہوں اور زندہ ہوں، ساتھ ہی عوام سے اپیل کی کہ بغیر تصدیق کے ایسی جھوٹی اور تکلیف دہ خبریں شیئر نہ کریں کیونکہ اس سے ان کے اور اہل خانہ کو اذیت پہنچتی ہے۔