ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی کاجاری تین روزہ تربیتی پروگرام کا دورہ

منگل 5 مئی 2026 22:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل مینگل نے میونسپل کمیٹی ہال میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جاری تین روزہ تربیتی پروگرام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں۔تربیتی پروگرام کا مقصد فیسلٹی اور کمیونٹی بیسڈ پرووائیڈرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

شرکاء کو DMPAـSC سیلف انجیکشن کے حوالے سے ایمپتھی بیسڈ کاؤنسلنگ کی جدید اور مؤثر تکنیکوں سے روشناس کرایا جا رہا ہے تاکہ وہ عوام کو بہتر اور باوقار انداز میں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات فراہم کر سکیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل مینگل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے طبی عملے کی تربیت نہایت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز سے نہ صرف سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی بلکہ عوام میں شعور بھی بیدار ہوگا۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تربیت یافتہ عملہ اپنی ذمہ داریوں کو پیشہ ورانہ دیانتداری اور حساسیت کے ساتھ انجام دے تاکہ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے پائے جانے والے معاشرتی خدشات کو مؤثر انداز میں کم کیا جا سکے۔ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ ضلع بھر میں مزید تربیتی سیشنز کے انعقاد کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، جبکہ موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے دور دراز علاقوں میں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :