سعودی عرب کا سوڈان کی وحدت اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

بدھ 6 مئی 2026 10:08

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے خرطوم ایئرپورٹ کے احاطے میں ایک مقام کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب سوڈان کی وحدت، اس کے قانونی اداروں کے تحفظ، برادر سوڈانی عوام کے مفادات اور وہاں کی سلامتی و استحکام کی دعوت دینے سے متعلق اپنےموقف کی تصدیق کرتا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ شہری مقامات اور اہم تنصیبات کو تنازع سے دور رکھنا نہایت ضروری ہے۔اسی تناظر میں سعودی عرب نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں، ان خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکیں اور 11 مئی2023 کو طے شدہ جدہ اعلامیےکے تحت کیے گئے ان وعدوں کا احترام کریں جن میں شہریوں اور شہری مقامات کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کا عہد کیا گیا تھا۔سعودی عرب نے سوڈان کے پڑوسی ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوڈان کی خودمختاری اور آزادی کا احترام کریں اور اپنی سرزمین کو ان حملوں کے لیے بطور مرکز استعمال ہونے سے روکیں۔

متعلقہ عنوان :