بلوچستان مرد اور خواتین اتھلیٹکس ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز (کل) ہونگے

بدھ 6 مئی 2026 16:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) بلوچستان اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بلوچستان مرد اور خواتین اتھلیٹکس ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز (کل)جمعہ 8مئی کو ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں ہونگے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بلوچستان اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے قیصر محمود خان نے بتایا کہ خواتین کے ٹرائلز 8مئی کو صبح دس بجے اور مردوں کے ٹرائلز سہ پہر ساڑھے تین ہونگے، ٹرائلز کمیٹی قائم کردی گئی ہے جن میں عبدالنبی، یونس درانی، راشد شاہ،منظور بادینی، ندیم اقبال اور عدنان سلیم شامل ہیں۔

انہوںنے کہاکہ کھلاڑی ٹرائلز کے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ/فارم بی اور متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔منتخب ٹیموں کے کھلاڑی لوک سہائتا 54ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2026 میں شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :