وافی انرجی پاکستان اور انڈس موٹر کمپنی کے درمیان پاکستان میں ٹویوٹاجنوئن موٹر آئل کی فراہمی کے لئے معاہدہ

بدھ 6 مئی 2026 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) وافی انرجی پاکستان اور انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان میں ٹویوٹا جنوئن موٹر آئل (TGMO) کی فراہمی کے لئے سٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔وافی انرجی پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس معاہدے کے تحت وافی انرجی پاکستان دو اہم پروڈکٹ گریڈز — پیٹرون پلس 10W-30 اور پیٹرون 20W-50 — فراہم کرے گی جو ٹویوٹا کے عالمی معیار کے مطابق انجن کی کارکردگی، تحفظ اور ایندھن کی موثریت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں۔

یہ اشتراک وافی انرجی کے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ وہ پاکستان میں آٹو موٹیو کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق اعلیٰ معیار کے لبریکیٹ سلوشنز فراہم کرتی رہے گی۔اس معاہدے پر وافی انرجی پاکستان کے ڈائریکٹر لیوبریکینٹس، دانش انصاری اور انڈس موٹر کمپنی کے ڈائریکٹر سیلز، مارکیٹنگ اینڈ کسٹمر فرسٹ ڈویژن، عبدالرّب نے کراچی میں دستخط کئے۔

(جاری ہے)

معاہدے کی تقریب میں دونوں اداروں کی سینئر قیادت بھی موجود تھی۔پاکستان میں شیل برانڈ کے لائسنس یافتہ کے طور پر وافی انرجی، شیل کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ لبریکیٹس ٹیکنالوجی اور او ای ایم (OEM) مہارت کو مقامی مارکیٹ کی گہری سمجھ اور تکنیکی سروس کی صلاحیت کے ساتھ یکجا کرتی ہے جبکہ انڈس موٹر کمپنی پاکستان میں ٹویوٹا برانڈکی ڈسٹری بیوشن اور آفٹر سیلز نیٹ ورک کی نمائندگی کرتی ہے۔

یہ شراکت داری اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ملک بھر میں ٹویوٹا صارفین کو مستقل بنیادوں پر ٹویوٹا کے عالمی معیار کے مطابق تیار کردہ مستند اور او ای ایم منظور شدہ موٹر آئلز تک مسلسل رسائی حاصل رہے۔اس شراکت پر تبصرہ کرتے ہوئے وافی انرجی پاکستان کے ڈائریکٹر لیوبریکینٹس دانش انصاری نے کہاکہ جس طرح گاڑیوں کی ٹیکنالوجیز ترقی کر رہی ہیں، او ای ایم شراکتیں بھی اس بات کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں کہ لیوبریکینٹ سولوشن انجن کی ضروریات اور کارکردگی کی توقعات کے مطابق ہوں۔

یہ تعاون ہمیں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے جو ان بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، علی اصغر جمالی نے کہاکہ پاکستان میں ٹویوٹا کے کسٹمرز ایک ایسے معیار کی توقع رکھتے ہیں جس پر سمجھوتہ نہ کیا گیا ہو، اور ٹویوٹا جنوئن موٹر آئل اس وعدے کو پورا کرنے کا ایک اہم حصہ ہے۔ وافی انرجی کے ساتھ ہماری شراکت ہماری اُس صلاحیت کو بہتر بناتی ہے کہ ہم ایسی مصنوعات فراہم کر سکیں جو ٹویوٹا کے عالمی معیار سے ہم آہنگ ہوں، تاکہ ہمارے کسٹمرز کے لیے طویل مدتی انجن کارکردگی، قابلِ اعتماد اور ایک بہتر ڈرائیونگ تجربہ یقینی بنایا جا سکے۔

انڈس موٹر کمپنی کے ڈائریکٹر سیلز، مارکیٹنگ اینڈ کسٹمر فرسٹ ڈویژن عبدالرّب نے کہا کہ ٹویوٹا گاڑیوں کے لئے خصوصی موٹر آئل کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانا گاڑی کی بہترین کارکردگی، قابلِ اعتمادہونے اور ہمارے نیٹ ورک کے ذریعے ہموار صارف تجربے کو برقرار رکھنے کے لئے نہایت ضروری ہے۔ یہ شراکت پاکستان میں اپنے کسٹمرز کو اعلیٰ ترین معیار فراہم کرنے کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔