ایکسپورٹرز کی سہولت کیلئے درآمدی مال کے استعمال کی مدت 9 ماہ سے بڑھا کر 18 ماہ کر دی گئی ہے،چیف کلیکٹر کسٹمز اپریزمینٹ
بدھ 6 مئی 2026 16:49
(جاری ہے)
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر 18 ماہ سے زائد توسیع درکار ہو تو اس کیلئے بورڈ سے پیشگی منظوری لینا ہوگی۔
اس موقع پر کلیکٹر کسٹمز اپریزمینٹ فیصل آباد، ڈاکٹر رضوان بشارت نے کہا کہ ایکسپورٹ فیسلی ٹیشن سکیم کے تحت فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر وہی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جو کراچی میں دستیاب ہیں، لہٰذا فیصل آباد کے برآمد کنندگان کو بھی اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کسٹم ہاؤس فیصل آباد میں کیمروں کی تنصیب بھی مکمل کر لی گئی ہے جس سے سکیورٹی سے متعلق مسائل بھی حل ہوں گے۔اس سے قبل پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین احمد افضل اعوان نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس آگاہی سیشن کا مقصد ممبران کو ایکسپورٹ فیسلی ٹیشن سکیم کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنا اور حال ہی میں ایس آر او میں ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ کرنا ہے، تاکہ وہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سیشن ایکسپورٹرز کو سکیم میں ہونے والی ترامیم کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان سے بھرپور استفادہ کرنے میں مدد دے گا۔آخر میں احمد افضل اعوان سینئر وائس چیئرمین نے چیف کلکٹر کسٹم نوید الٰہی اور حافظ راشد محمود ممبر ایگزیکٹو کمیٹی نے کلکٹر کسٹم ڈاکٹر رضوان بشارت کو پی ایچ ایم اے کی اعزازی شیلڈ پیش کی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 11,100 روپے اضافہ ریکارڈ
-
ْوزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس کولیکشن کیلئے خصوصی سیل قائم
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 15روپے کلو اضافہ
-
پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زائد کی کمی
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,100 روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ فارما کمپنیوں کے خالص منافع میں 17فیصدکااضافہ
-
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اپریل کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس 954.77 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 163948.94 پوائنٹس پر بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.