وزیرداخلہ محسن نقوی نے سملی ڈیم کی توسیع کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا

بدھ 6 مئی 2026 16:49

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سملی ڈیم کی توسیع کے لئے قابل عمل پلان طلب کر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) وزیر داخلہ محسن نقوی نے سملی ڈیم کی توسیع کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا ہے اور کہا ہے کہ ڈیم کی توسیع سے پانی کی وافر فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی،توسیعی منصوبے کے لئے جامع پلان جلد تیار کرکے پیش کیا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سملی ڈیم کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو سملی ڈیم کی توسیع کے بارے بریفنگ دی گئی۔

بتایاگیا کہ سملی ڈیم سے اسلام آباد کو 40 فیصد پانی فراہم کیا جاتا ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے سملی ڈیم کی توسیع کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا ۔ محسن نقوی نے کہاکہ ڈیم کی توسیع سے پانی کی وافر فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔ محسن نقوی نے کہاکہ توسیعی منصوبے کے لئے جامع پلان جلد تیار کرکے پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیم کے اطراف علاقے کا جائزہ لیا ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے علاقے میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ اور ڈویلپمنٹ کا پلان طلب کر لیا ۔ محسن نقوی نے کہاکہ سملی ڈیم سے متصل علاقے میں تفریحی سرگرمیوں کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ محسن نقوی نے کہاکہ واٹر سپورٹس اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کے فروغ سے علاقے میں ڈویلپمنٹ ہو گی۔ محسن نقوی نے کہاکہ اس علاقے کی ڈویلپمنٹ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوںنے کہاکہ شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولیات میسر آئیں گی۔ چیئرمین سی ڈی اے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

متعلقہ عنوان :