ٹیکنو نے پاکستان میں 7000mAh بیٹری اور مضبوط ڈیزائن کی نمایاں خصوصیات کیساتھ SPARK 50 متعارف کرا دیا
بدھ 6 مئی 2026 16:48

SPARK 50 میں7000mAhکی طاقتور بیٹری دی گئی ہے، جو AI اسمارٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر کارکردگی اور طویل عرصے کی بیٹری ہیلتھ کو یقینی بناتی ہے۔ 1200 تک چارج سائیکلز اور بائی پاس چارجنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ یہ فون زیادہ استعمال کے دوران حرارت کو قابو میں رکھتے ہوئے مزید بہتر کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہ ڈیوائس 44 گھنٹے تک واٹس ایپ کالنگ اور 29 گھنٹے تک یوٹیوب پلے بیک کی سہولت فراہم کرسکتی ہے۔
(جاری ہے)

پائیداری کے لحاظ سے اسمارٹ فون SGS فائیو اسٹار ڈراپ ریزسٹنس سرٹیفکیشن اور IP64 ڈسٹ و اسپلش ریزسٹنس کے ساتھ آتا ہے، جو روزمرہ استعمال میں بہتر تحفظ فراہم کرتا ہے۔ کنیکٹیویٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے Advanced Antenna Optimisation اور AI پر مبنی call noise cancellation شامل کیاگیا ہے، جس سے گفتگو مزید واضح ہو جاتی ہے۔
ڈیوائس میں 6.78 انچ کا120 Hzڈسپلے دیا گیا ہے اور یہ MediaTek Helio G81 پروسیسر سے لیس ہے، جس کے ساتھ 6GB + 12GB Extended RAM جبکہ128 GBکی اسٹوریج دستیاب ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ میں50MP کا Rear Camera اور8MP کا فرنٹ کیمرہ شامل ہے، جن میں AI امیجنگ فیچرز بھی موجود ہیں۔
TECNO SPARK 50کی پاکستان میں تعارفی قیمت 43,999 روپے مقرر کی گئی ہے اور پی ٹی اے سے منظورشدہ یہ ڈیوائس ملک بھر میں 12+1 مہینے کی وارنٹی کے ساتھ دستیاب ہے۔
مزید اہم خبریں
-
مغربی بنگال میں بی جے پی کی انتخابی فتح کے بعد بدامنی، چار افراد ہلاک
-
ٹیکنو نے پاکستان میں 7000mAh بیٹری اور مضبوط ڈیزائن کی نمایاں خصوصیات کیساتھ SPARK 50 متعارف کرا دیا
-
ایران امریکہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت کا اثر؛ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 10 فیصد تک گرگئیں
-
مذاکرات حساس مرحلے میں داخل، امریکہ کی 14 نکاتی امن تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ایران کی تصدیق
-
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سملی ڈیم کی توسیع کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا
-
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا
-
معرکہ حق پاکستان کی فیصلہ کن عسکری برتری اور فولادی قومی اتحاد کا ناقابل تردید ثبوت ہے،وزیر دفاع
-
وزیراعظم کا امریکی صد ر کے آبنائے ہرمز میں ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ کو عارضی طور پر روکنے کے اعلان کا خیر مقدم
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا، وزیراعظم
-
سندھ میں قیامت خیز گرمی؛ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ
-
سکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں امریکی قونصل خانے کی بندش کا فیصلہ
-
معرکہ حق پاکستان کی فیصلہ کن عسکری برتری اور فولادی قومی اتحاد کا ناقابل تردید ثبوت ہے، وزیر دفاع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.