انڈونیشیا ، بس اور ٹینکر ٹرک میں تصادم سے 16 افراد ہلاک

بدھ 6 مئی 2026 18:24

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں مرکزی شاہراہ پر بین الاضلاعی بس اور ٹینکر ٹرک میں تصادم سے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابقمقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (بی پی بی ڈی) کے حکام نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کو دوپہر 12 بجکر 39 منٹ پر صوبہ جنوبی سماٹرا کے ضلع کارانگ جایا میں ٹرانس-سماٹرا ہائی وے پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (بی پی بی ڈی) کے حکام نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تاکہ متاثرین کو نکالا جا سکے، جن میں سے کئی ملبے میں پھنسے ہوئے تھے۔بی پی بی ڈی کے ایک اہلکار موگون کے مطابق ہماری ٹیم ٹریفک پولیس کے ساتھ موقع پر موجود ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 16 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متاثرین کی شناخت اور حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید معلومات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔ ■

متعلقہ عنوان :