را ئٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے نفاذ میں سول سوسائٹی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے،عسکر خان
تنقید برائے تنقید کی بجائے حکومت ،متعلقہ اداروں کیساتھ مثبت تعاون کے ذریعے قانون کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جا سکتا ہے،ڈائریکٹر جنرل تعلقاتِ عامہ بلوچستان
بدھ 6 مئی 2026 19:41
(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل تعلقاتِ عامہ بلوچستان عسکر خان نے کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے نفاذ میں سول سوسائٹی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تنقید برائے تنقید کے بجائے حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مثبت تعاون کے ذریعے اس قانون کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شفافیت اور احتساب کسی ایک ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ اجتماعی قومی فریضہ ہے، جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے کمشنر عبدالشکور نے اپنے خطاب میں کمیشن کی کارکردگی، حاصل شدہ پیش رفت اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے مؤثر رابطہ کاری، ادارہ جاتی اصلاحات اور جدید نظام کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ سی جی پی اے کوآرڈینیٹر مس رباب اے آئی ڈی بلوچستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عدیل جہانگیر اور میجر بہرام لہڑی نے کہا کہ اگرچہ رائٹ ٹو انفارمیشن قانون پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، تاہم محدود ادارہ جاتی استعداد، معلومات کی فراہمی میں تاخیر اور عوامی سطح پر آگاہی کی کمی جیسے چیلنجز اب بھی موجود ہیں، جنہیں دور کیے بغیر اس قانون کے مکمل ثمرات حاصل نہیں کیے جا سکتے۔سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ باہمی تعاون، ادارہ جاتی استعداد میں اضافے اور مؤثر پالیسی اقدامات کے ذریعے بلوچستان میں شفافیت، جوابدہی اور معلومات تک عوام کی رسائی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ میدان جنگ بن گیا، دو گروپس آپس میں لڑ پڑے
-
موجودہ تقسیم شدہ عالمی ماحول میں اسلام کے حقیقی پیغام کو واضح اور موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنا ناگزیر ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا ’’پیغام اسلام‘‘ کانفرنس سے خطاب
-
بچہ حوالگی کیس، عدالت کا بچوں کو باپ کے حوالے کرنے کا حکم
-
لاہورمیں آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے نیا سکیورٹی نظام متعارف
-
عوام کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے مربوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر، ارکان اسمبلی ڈپٹی میئرکراچی اور پارٹی رہنمائوں نے بلاول ہائوس میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں
-
ہمیں نئے ، پرانے پاکستان کی بجائے ’’بہتر پاکستان‘ ‘کیلئے اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا‘خواجہ عمران نذیر
-
وزیراعلی مریم نواز کی زیرِ صدارت پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کے حوالے س ے اجلاس
-
پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں 7 سے 11 مئی کے دوران شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دورہ مانسہرہ،ریسکیو 1122 کی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر بلڈنگ کا افتتاح
-
لاہورمیں 4 ماہ کے دوران 10 ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار
-
وفاقی وزیر داخلہ نے سملی ڈیم کی توسیع کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.