دینی مدارس کیخلاف عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا آخری سانس تک دینی مدارس کا تحفظ کریں گے،حافظ محمد اعظم بلوچ
بدھ 6 مئی 2026 19:40
(جاری ہے)
ریلی بازار کے مختلف گلیوں سے ہوتا ہوئی بسم اللہ چوک پہنچی۔مظاہرے سے جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحلیم،خطیب مکران مولانا علی، حاجی عطاء اللہ بلوچ، مولانا عبدالحمید مدنی، تحصیل امیر مولانا مقبول احمد، حافظ امین جان،مولانا الیاس ولی ساسولی، مولانا سعد اللہ،عادل ارباب اور دیگر نے خطاب کیا۔
حافظ محمد اعظم بلوچ نے اپنے پرجوش خطاب میں کہا کہ دینی مدارس کے خلاف عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا آخری سانس تک دینی مدارس کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بتادینا چاہتے ہیں کہ دینی مدارس کو انگریز ختم نہیں کرسکے ماضی کے زور آور حکمران بھی ختم نہیں کرسکے آپ کون ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اور طلبائ کا تحفظ اپنی خون سے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہ حکمران ماضی کی طرف جاکے دیکھیں 1919 کو دارالعلوم دیوبند انڈیا کی تاسیس سے لیکر آج تک ہمارے ہزاروں علماء کرام اور طلباء نے جام شہادت نوش کیا لیکن مساجد اور مدارس کو آنچ آنے نہیں دیا ہم بزدل نہیں بلکہ مجاہد اور اسلام کے سپاہی ہیں۔قائد جمیعت حضرت مولانا فضل الرحمن کے پشت پر کھڑے ہونے والے لاکھوں کارکن قائد جمیعت کے حکم پر جان دینے کیلئے تیارہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز چار سدہ خیبر پختون خواہ کے معروف عالم دین شیخ الحدیث استاذ العلماء حضرت مولانا ادریس رح کو شہید کرکے ظلم اور بربریت کی انتہا کردی گئی اسکے قتل نے پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا آج کے احتجاج کے توسط سے ان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے حوالے صوبائی حکومت نے اپنے فیصلے واپس نہیں لئے اور اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں اس کو شامل نہیں کیا تو صوبائی جماعت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 10 مئی کو ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم حق کے سپاہی ہیں بلاخوف میدان میں نکلیں گے اور یہ اعلان کریں گے کہ دینی مدارس کی طرف ہر بڑھنے والے پیر اور ہاتھوں کو روک دیا جائے گا۔ دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگا یہ حکومت کی بھول ہے کہ وہ دینی مدارس پر تالا لگائیں گے دینی مدارس اور علماء کرام سے ٹکر لینے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مدارس کے رجسٹریشن سے کھبی نہیں بھاگے ہیں بلکہ حکومت اس حوالے جو بھی پالیسی مرتب کررہا ہے وہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے ماضی میں دینی مدارس کے حوالے سے جو رجسٹریشن کا عمل چل رہا تھا اسی کو بحال کیا جائے بصورت دیگر ہم مدارس اور مساجد کے حوالے سے کوئی غیر آئینی اور غیر قانونی حکم کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
این سی سی آئی اے کراچی کا غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 7 ملزمان گرفتار
-
ًمعرکہ حق میں دشمن کیخلاف عظیم کامیابی حاصل ہوئی‘ پاکستان کو نمایاںمقام ملا،فاروق ستار
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اہم اجلاس
-
بنیان المرصوص صرف ایک معرکہ حق نہیں بلکہ قومی اتحاد، قربانی، استقامت اور حب الوطنی کی علامت ہے،ڈاکٹرعشرت العباد خان
-
نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر سندھ
-
تحصیل گوجر خان سے نکلنے والے وسائل گیس اور پٹرولیم پر سب سے پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے،راجہ پرویزاشرف
-
سخاوت کرنے میں پاکستانیوں کاکوئی ثانی نہیں ‘چوہدری محمد سرور
-
وزیرِاعظم سے گورنر اور نگران وزیرِ اعلی سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
-
’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘حق و باطل اور قومی اتحاد کا معرکہ تھا‘راجہ پرویز اشرف
-
ججز کے خلاف شکایات: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 مئی کو طلب
-
آپریشن بنیان مرصوص حق و باطل اور قومی اتحاد کا معرکہ تھا،راجہ پرویزاشرف
-
جلائو گھیرا ئوکے مقدمات میں اسد عمراور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.