کیسکوکی جانب سے نادہندہ سرکاری محکموں سمیت مختلف گھریلواور کمرشل صارفین کے برقی کنکشنز منقطع

بدھ 6 مئی 2026 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی جانب سے مختلف ٹیمیںصوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں ایسے تمام نادہندگان کے برقی کنکشنزمنقطع کیئے جا رہے ہیں جن کے ذمہ بجلی بلوںکی مدمیں بقایاجات واجب الاداہیں۔اس سلسلے میں کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ کے تحت کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ناہندہ سرکاری محکموں کے کنکشنز بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کئے جن میںمحکمہ پی ایچ ای کے واٹرسپلائی اسکیم، لوگل گورنمنٹ، محکمہ صحت،محکمہ واسا، ریلوے، محکمہ پولیس، بی اینڈ آر، جوڈیشل کمپلیکس کے کنکشنزشامل ہیں جبکہ اس دوران کیسکو ٹیموںنے کوئٹہ شہرمیں جناح روڈ، جیل روڈاوردیگر علاقوںمیں اسٹریٹ لائٹس کے کنکشنزبھی بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے۔

(جاری ہے)

کیسکولورالائی آپریشن سرکل کی ٹیموںنے محکمہ پی ایچ ای، محکمہ پولیس، بی اینڈآر، محکمہ تعلیم ،لائیواسٹاک اینڈڈیری، فاریسٹ اینڈوایلڈلائف، میونسپل کمیونٹی، لوکل گورنمنٹ اینڈرورل ڈیوپلمنٹ، سوشل ویلفیئراورپاپولیشن اینڈپلاننگ کے مختلف دفاتر کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ رکھنی کے علاقے میں11kv فیڈروں کے 8 برانچ بھی کاٹ کر نادہندگان کے بجلی منقطع کردئیے گئے ۔

اسکے علاوہ کیسکوخضدارسرکل کی ٹیموںنے کارروائی کے دوران بجلی بلوںکی عدم ادائیگی پر محکمہ ایریگیشن، پی ایچ ای، لائیواسٹاک، فاریسٹ اور بی اینڈآرکے کنکشنز منقطع کردئیے۔ علاوہ ازیں کیسکوسبی آپریشن سرکل کے تحت کیسکوٹیموںنے سبی سرکل کے زیرانتظام مختلف علاقوںمیں موجود نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے جن میں محکمہ پی ایچ ای، فاریسٹ اینڈوایلڈلائف، میونسپل کمیونٹی، لوکل گورنمنٹ اینڈرورل ڈیوپلمنٹ، سوشل ویلفیئر،محکمہ پولیس، بی اینڈآر، محکمہ تعلیم ،لائیواسٹاک اینڈڈیری اورپاپولیشن اینڈپلاننگ کے برقی کنکشنزشامل ہیں۔

اسی طرح کیسکومکران سرکل میں آپریشن ٹیموںنے پنجگور، تربت اور گوادر کے علاقوںمیں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ بی اینڈآر، لوکل گورنمنٹ اور ٹاون کمیٹی کے برقی کنکشنز بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے ۔واضح رہے کہ کیسکونے تمام نادہندہ سرکاری محکموں سمیت گھریلو،کمرشل اور دیگر پرایئویٹ صارفین کو بقایاجات کی ادائیگی کیلئے نوٹسز بھی ارسال کردئیے ہیں جن کے ذمہ مجموعی طورپر بلوں کی میں اربوں روپے واجب الاداہیں۔

بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں نادہندگان کے برقی کنکشنز بلاتفریق منقطع کئے جارہے ہیں۔ کیسکونے نادہندہ صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے موجودہ بل مقررہ وقت پر اداکرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذمے تمام واجب الادابقایاجات فوری طور پر ادا کریںتاکہ بعد میں بجلی منقطع ہونے یا مزید کسی نقصان اور پریشانی سے بچاجاسکے۔