کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں اضافی سائیکالوجسٹ تعینات

جمعرات 7 مئی 2026 10:39

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کے ایم ایس ڈاکٹر جواد سواتی کی ہدایت پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سائیکائٹری ڈاکٹر احسن نوید کی زیر صدارت اجلاس میں سہولیات کی بہتری، ایس آر ایس پی کی ہسپتال اور مانسہرہ شہر میں خدمات اور ذہنی صحت کے سیشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کنگ عبداللہ ہسپتال کی جانب سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں پہلے سے ایک سائیکالوجسٹ خدمات انجام دے رہے ہیں تاہم بڑھتے ہوئے ذہنی دباؤ اور مریضوں کے زیادہ بوجھ کے پیش نظر اب ایک مزید سائیکالوجسٹ 20 مئی سے روزانہ کی بنیاد پر خدمات فراہم کریں گے۔

تمام ماہرین نفسیات، سائیکائٹری ٹیم کی زیرِ نگرانی باہمی رابطہ کے ساتھ کام کرے گی تاکہ مریضوں کو جامع اور موثر علاج فراہم کیا جا سکے۔ کونسلنگ نفسیاتی علاج کا بنیادی جز ہے جو مریض کے خیالات، جذبات اور رویوں میں مثبت تبدیلی لا کر دیرپا بہتری میں مدد دیتی ہے، اس مثبت اقدام پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جواد جہانگیری کو خراج تحسین پیش کیا گیا جن کی کاوشوں سے یہ سہولت مزید مضبوط ہوئی۔

متعلقہ عنوان :