ڈویژنل کمشنر نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کی نئی زیرِ تعمیر عمارت کا تفصیلی دورہ کیا

جمعرات 7 مئی 2026 12:53

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کی نئی زیرِ تعمیر عمارت کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہیں جاری ترقیاتی کاموں اور جدید پیپر لیس نظام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ دورے کے موقع پر سیکرٹری بورڈ غلام حسین بھٹی اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بورڈ نے کمشنر کو عمارت کی تعمیراتی پیش رفت، سہولیات اور ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات سے آگاہ کیا، جن کا مقصد طلبہ کو جدید اور آسان تعلیمی خدمات فراہم کرنا ہے۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ باقی ماندہ کام کو ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کیا جائے تاکہ عمارت کو مکمل طور پر فعال بنا کر طلبہ و طالبات کو تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے مہیا کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :