Live Updates

حکمران آئی ایم ایف کے ریکوری ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں ، جے یو آئی

جے یو آئی اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے،پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، اسلم غوری

ہفتہ 9 مئی 2026 20:30

حکمران آئی ایم ایف کے ریکوری ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں ، جے یو آئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا ہے کہ حکمران آئی ایم ایف کے ریکوری ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہاکہ جعلی حکمرانوں نے مہنگائی کا 78 سالہ ریکارڈ توڑ دیا،آئی ایم ایف سے لے گئے قرضے حکمرانوں کی عیاشیوں اور عوام کے گلے کا پھندا بن گئے ہیں۔جے یو آئی نے کہاکہ امریکہ ایران جنگ کی آڑ میں اپنے ہی عوام کا خون نچوڑ لیا،حکمران سودا گر ہیں ،عوام کے خون پسینے کا سودا کرکے قرض لے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جے یو آئی اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے،پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ قوم کو سڑکوں پر آنا ہو گا حکمران اپنی خرمستیوں میں مشغول ہیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات