پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط اجازت، نادرا نے نئی سہولت متعارف کرا دی
اتوار 10 مئی 2026 13:40
(جاری ہے)
نادرا نے واضح کیا کہ نئی سہولت کے تحت شناختی کارڈ صرف انہیں افراد کو جاری ہوگا جن کی شناخت نادرا کے موجودہ خاندانی ریکارڈ، قریبی رشتہ داروں کے شناختی کوائف اور بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے ثابت ہوسکے گی۔
خواتین کے لیے شرائط18 سال یا اس سے زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے لیے کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ، والدین میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ، شوہر کا شناختی کارڈ اور شوہر یا والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔غیر شادی شدہ خواتین کے لیے شوہر سے متعلق شرائط لاگو نہیں ہوں گی، تاہم والدین کے شناختی کارڈ اور بائیومیٹرک تصدیق ضروری ہوگی۔مردوں کے لیے شرائط24 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد درخواست دہندگان کے لیے لازم ہوگا کہ ان کے والدین اور کم از کم ایک بہن یا بھائی کے پاس نادرا کا شناختی کارڈ موجود ہو، جبکہ والد یا والدہ میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق بھی ضروری ہوگی۔نادرا کے مطابق اگر والدین یا شوہر وفات پاچکے ہوں لیکن ان کا ریکارڈ نادرا کے ڈیٹا بیس میں موجود ہو تو مجاز افسر بائیومیٹرک تصدیق سے استثنیٰ دے سکتا ہے۔نادرا نے اعلان کیا ہے کہ اس خصوصی فریم ورک کے تحت نارمل کیٹیگری میں اپلائی کیے گئے ٹیسلن(غیر اسمارٹ)شناختی کارڈ بلا معاوضہ جاری کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں۔ادارے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ایک بار رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد ولدیت، تاریخ پیدائش اور جائے پیدائش جیسی بنیادی معلومات میں تبدیلی ممکن نہیں ہوگی، اس لیے درخواست جمع کرواتے وقت تمام معلومات درست فراہم کی جائیں۔نادرا نے اہل شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر قریبی نادرا سینٹر سے رجوع کرکے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔مزید قومی خبریں
-
پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط اجازت، نادرا نے نئی سہولت متعارف کرا دی
-
کراچی میں صحافی ولی بابر قتل کیس کا ملزم جیل سے فرار،
-
حکمران آئی ایم ایف کے ریکوری ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں ، جے یو آئی
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں 10 مئی کی شام سے 12 مئی تک گرد آلود ہواؤں، آندھی اور بارش کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
-
معرکہ حق دنیا کیلئے پیغام تھا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے ، رانا مشہود
-
’’معرکۂ حق‘‘ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی قومی اتحاد، عسکری مہارت اور مؤثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
الخدمت فائونڈیشن غزہ متاثرین ،پاکستان کے مستحقین کیلئی13ہزار جانور قربان کرے گی‘ ڈاکٹرحفیظ الرحمن
-
حکومت ڈیجیٹلائزیشن،ٹیکس نظام میں بہتری کے ذریعے اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے‘ مشیر خزانہ
-
پاکستان کو اب معرکہ معیشت جیتنا ہوگا ،مضبوط دفاع کو مضبوط معیشت کے بغیر دیرپا نہیں بنایا جا سکتا‘احسن اقبال
-
چوہدری شافع حسین کا دورہٴ چین، بڑے سرمایہ کار گروپوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بات چیت
-
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفاف اور تیز تر خدمات کی فراہمی ترجیح ہے، ڈی جی پاسپورٹ
-
لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10 فیصداضافہ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.