Live Updates

وزیرداخلہ محسن نقوی سے بنگلہ دیش کی وزیر مملکت خارجہ امور کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی وزیر مملکت نے ایران امریکہ تنازعہ کے حل کیلئے پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہا ،تجارت و بزنس اور ثقافت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق تجارتی و ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لئے وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر بھی اتفاق… پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،محسن نقوی

اتوار 10 مئی 2026 15:05

وزیرداخلہ محسن نقوی سے بنگلہ دیش کی وزیر مملکت خارجہ امور کی ملاقات،دوطرفہ ..
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات۔خطے کی صورتحال اور پاکستان کے مصالحتی کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے ایران امریکہ تنازعہ کے حل کیلئے پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں تجارت و بزنس اور ثقافت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں تجارتی و ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے سیکرٹر ی محمد نذر الاسلام۔ ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا عشرت جہاں۔ ڈائریکٹر شمیمہ یاسمین اور پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات