محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں 10 مئی کی شام سے 12 مئی تک گرد آلود ہواؤں، آندھی اور بارش کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
ہفتہ 9 مئی 2026 20:28
(جاری ہے)
پنجاب اور اسلام آباد میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی اسی دوران بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے دیامر، استور، اسکردو، ہنزہ اور گلگت سمیت مختلف علاقوں جبکہ آزاد کشمیر کے نیلم ویلی، مظفرآباد، پونچھ،باغ، کوٹلی اور میرپور میں 11 سے 13 مئی کے دوران بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ موسمی سلسلہ بالائی علاقوں میں جاری شدید گرمی کی شدت میں کمی کا باعث بنے گا تاہم جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں شدید گرم موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں اور آسمانی بجلی کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔کاشتکاروں، خصوصاً گندم کی کٹائی میں مصروف افراد کوفصلوں کے معاملات احتیاط سے نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
حکمران آئی ایم ایف کے ریکوری ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں ، جے یو آئی
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں 10 مئی کی شام سے 12 مئی تک گرد آلود ہواؤں، آندھی اور بارش کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
-
معرکہ حق دنیا کیلئے پیغام تھا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے ، رانا مشہود
-
’’معرکۂ حق‘‘ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی قومی اتحاد، عسکری مہارت اور مؤثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
الخدمت فائونڈیشن غزہ متاثرین ،پاکستان کے مستحقین کیلئی13ہزار جانور قربان کرے گی‘ ڈاکٹرحفیظ الرحمن
-
حکومت ڈیجیٹلائزیشن،ٹیکس نظام میں بہتری کے ذریعے اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے‘ مشیر خزانہ
-
پاکستان کو اب معرکہ معیشت جیتنا ہوگا ،مضبوط دفاع کو مضبوط معیشت کے بغیر دیرپا نہیں بنایا جا سکتا‘احسن اقبال
-
چوہدری شافع حسین کا دورہٴ چین، بڑے سرمایہ کار گروپوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بات چیت
-
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفاف اور تیز تر خدمات کی فراہمی ترجیح ہے، ڈی جی پاسپورٹ
-
لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10 فیصداضافہ کر دیا
-
آٹھ صفر کا معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا‘ مریم نواز
-
ایک بے گناہ کو سزا دینے کے بجائے 10 گنہگاروں کو بری کردینا زیادہ بہتر ہے، سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.