کراچی میں صحافی ولی بابر قتل کیس کا ملزم جیل سے فرار،

معرکہ حق سے متعلق تقریب کے بعد گنتی کی گئی توایک قیدی کم نکلا

اتوار 10 مئی 2026 12:45

کراچی میں صحافی ولی بابر قتل کیس کا ملزم جیل سے فرار،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) کراچی میں جوہر آباد تھانے کی حدود میں شہری کے اغوا کے بعد قتل اور صحافی ولی بابر قتل کیس کا ملزم ملیر جیل سے فرار ہوگیا کراچی کے ضلع ملیر کی جیل سے قتل اوراغوا میں ملوث قیدی لاپتہ ہوگیا،ملیر جیل میں معرکہ حق سے متعلق تقریب کے بعدگنتی کی گئی توایک قیدی کم نکلا،ملزم نوید عرف پولکا کو چند روزقبل ہی جوہر آبادپولیس نے گرفتارکیا تھا،ملزم کی نشاندہی پرایک مغوی کی لاش بھی برآمد کی گئی تھی،ملزم نوید نے ریحان نامی تاجر کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ گزشتہ سال ملیرجیل سے دو سوسے زائد قیدیوں کے فرار کے بعد سیکیورٹی بڑھائی گئی تھی۔پولیس حکام کیمطابق مذکورہ مفرور قیدی نویدماضی میں صحافی ولی بابرقتل کیس کے الزام میں بھی گرفتار ہوا تھا، ولی بابر قتل کیس میں ملزم عدم شواہد پر بری ہوا تھا۔