خوراک اور طرزِ زندگی میں تبدیلی نے معدے کے مسائل کو مزید بڑھا دیا ہے ، ڈاکٹرمبارک علی شہکی

جمعرات 7 مئی 2026 12:53

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) سیالکوٹ کے معروف ماہرِ امراض معدہ و جگر ڈاکٹر مبارک علی شہکی نے کہا ہے کہ معدے کے امراض تیزی سے عام ہوتے جا رہے ہیں جن کی بنیادی وجوہات میں غیر معیاری غذا، فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال، آلودہ پانی، بے احتیاطی اور بے وقت کھانا شامل ہیں ،موجودہ دور میں لوگوں کی خوراک اور طرزِ زندگی میں تبدیلی نے معدے کے مسائل کو مزید بڑھا دیا ہے معدے کے امراض میں تیزابیت، بدہضمی، السر، گیس، قبض اور انفیکشنز شامل ہیں جو بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں ان بیماریوں کو نظر انداز کرنا صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مبارک علی شہکی نے کہا کہ ان امراض کی بڑی وجوہات میں مرغن اور مصالحہ دار غذاو ں کا زیادہ استعمال صاف پانی کی کمی حفظانِ صحت کے اصولوں سے غفلت، ذہنی دباو اور جسمانی سرگرمیوں کی کمی شامل ہیں انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ معدے کے امراض سے بچائو کے لیے متوازن غذا کا استعمال کریں تازہ اور صاف ستھرا کھانا کھائیں پانی ابال کر یا فلٹر کر کے استعمال کریں فاسٹ فوڈ اور بازاری اشیاء سے پرہیز کریں اور کھانے کے اوقات کو باقاعدہ بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ ہلکی پھلکی ورزش چہل قدمی اور ذہنی دباو سے بچاو بھی معدے کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :