نوابشاہ،تتھیلیسیمیا ایک سنگین چیلنج ہے اور متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کی کفالت کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، ایس ڈی پی او سٹی

جمعرات 7 مئی 2026 15:54

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) تھیلیسیمیا سینٹر نوابشاہ میں آج تھیلیسیمیا ڈے منایا گیا جس میں اے ایس پی/ایس ڈی پی او سٹی نوابشاھ میڈم در تابش نے شرکت کی۔ اس دوران اے ایس پی/ایس ڈی پی او سٹی نوابشاھ میڈم در تابش نے تھیلیسیمیا سینٹر کے وارڈز کا دورہ کیا اور تھیلیسیمیا کے زیر علاج بچوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے مریضوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی حوصلہ افزائی کی، اور ان کی ہمت کی تعریف کی۔

تھیلیسیمیا سینٹر کے عملے کے ساتھ بات چیت کے دوران میڈم در تابش نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکس کی خدمات کو سراہا۔ اے ایس پی/ایس ڈی پی او سٹی نوابشاھ میڈم در تابش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک سنگین چیلنج ہے اور متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کی کفالت کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بیماری سے بچاؤ کے لیے خون کے عطیات کی مہم اور عوامی بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ رضاکارانہ خون کے عطیات کے لیے آگے آئیں، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے باقاعدگی سے خون کی منتقلی بہت ضروری ہے۔تھیلیسیمیا سینٹر انتظامیہ نے میڈم در تابش کا ان کے دورے اور تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر مریضوں اور عملے کے حوصلے بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا۔\378

متعلقہ عنوان :