ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جمعرات 7 مئی 2026 16:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے سیکٹر 11 میں کارروائی کے دوران مطلوب گٹکا ماوا فروش ملزم جاوید ولد عبدالمقیم کو گرفتار کیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا نام مطلوب گٹکا ماوا فروشوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے 100 پڑیاں گٹکا ماوا، جن کا وزن 6 کلو سے زائد بتایا گیا، اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔دوسری جانب تھانہ مومن آباد پولیس نے سیکٹر 10 میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم احتشام ولد انعام کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بھی مطلوب گٹکا ماوا فروشوں کی فہرست میں شامل تھا۔ ملزم کے قبضے سے 79 پڑیاں گٹکا ماوا، جن کا وزن 4 کلو سے زائد ہے، اور نقدی رقم برآمد کی گئی۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :