ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کا ٹیچنگ ہسپتال قلات کاسرپرائزوزٹ ، ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی حاضری چیک کی

جمعرات 7 مئی 2026 16:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی نے ٹیچنگ ہسپتال قلات کاسرپرائزوزٹ کیا ۔ڈپٹی کمشر نےدورے کے موقع پرڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی حاضریاں چیک کیں ۔ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے دوردراز کے علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں سے ملاقات کی اور ہسپتال کی جانب سے فراہم کردہ علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا اور انکے ساتھ مالی معاونت بھی کی۔

ڈپٹی کمشنرنےہسپتال کے مختلف شعبوں ایمرجنسی ،آئی سی یو ،اوپی ڈی ،ادویات سٹور ،لشمینیاسز سینٹر ،لیبارٹری ،ایکسرے روم ،میل فیمیل وارڈز ، ڈینٹل سیکشن ،لیبرروم ،حفاظتی ٹیکہ جات سینٹر ، ڈینٹل سیکشن ،آئی سیکشن اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو نےڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر منیردرانی نے ایم ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کے لئے لوگوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں ،لوگوں کو صحت سے متعلق بہتر سہولیات فراہم کریں ،ڈاکٹرز اپنے مقدس پیشے سے مخلص رہیں اور اپنے علاقے لوگوں کی خدمت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ،صحت کے شعبے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :