پنڈی گھیب، پولیس نے اے ٹی ایم مشین پر بزرگ شہری کو باتوں میں لگا کر رقم چوری کرنے والا نوسرباز گرفتار کر لیا

جمعرات 7 مئی 2026 16:33

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) پنڈی گھیب پولیس نے اے ٹی ایم مشین پر بزرگ شہری کو باتوں میں لگا کر رقم چوری کرنے والا نوسرباز کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈیگھیب میں ایک بزرگ شہری نے درخواست دی کہ وہ اپنی پنشن نکلوانے کے لیے اے ٹی ایم مشین پر گئے جہاں پہلے سے موجود ایک نوجوان لوگوں کو مشورے دے رہا تھا، جس نے بزرگ شہری کو باتوں میں الجھا کر ان کی جیب سے 11 ہزار روپے نقدی چوری کر لی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے نوسرباز ملزم ضمیر حسین شاہ ولد امیر حسین شاہ سکنہ ظفر چوک پنڈیگھیب کوگرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کے قبضہ سے رقم بھی برآمد کر لی۔

\378